Mango Tart Recipe
مینگو کریم ٹارٹ
Ingredients - اجزاء
میدہ دو پیالی
آم ایک عدد
نمک ایک چٹکی
چینی دو کھانے کے چمچ
فریش کریم آدھی پیالی
مارجرین یا مکھن چار کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب
میدہ اور نمک ملا کر چھان لیں اور اس میں یخ ٹھنڈا کیا ہوا (جما ہوا نہیں) مارجرین یا مکھن اور ایک چائے کا چمچ چینی شامل کر دیں۔
تین سے چار چمچ یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر گوندھ لیں اور دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اوون کو 180C پر گرم کریں،پھر چاہیں تو ایک بڑی روٹی بیل کر بڑے ٹارٹ پین میں لگا دیں یا کٹر سے گول کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹارٹ پین میں لگا کر بیک کرنے رکھ دیں۔
پندرہ سے بیس منٹ میں جب ٹارٹ سنہری ہو جائے تو اوون سے نکال کر ٹھنڈے کرنے رکھ دیں۔
مینگو کریم بنانے کے لئے آم کے چھوٹے ٹکڑے کرکے کانٹے سے میش کر لیں اور ٹھنڈے کر لیں۔
کریم کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر چینی ڈال کر یخ ٹھنڈی کر لیں،پھر اسے الیکٹرک بیٹر سے سخت ہونے تک پھینٹیں۔
اس میں میش کیا ہوا آم ڈال کر ہلکا سا ملا لیں،پھر پائپنگ بیگ یا چمچ کی مدد سے تیار کئے ہوئے ٹارٹ میں بھر دیں۔
فریج میں رکھ کر ٹھنڈے کر لیں اور شروع کرتے ہوئے اوپر سے کریم سے سجا لیں۔
.jpeg)
No comments
if you have any doubt please let me know