Dhuwan Gosht

🌾 دھواں گوشت 🌾




دھواں گوشت 

کیا آپ نے دھواں گوشت کھایا ہے . ذائقے سے بھرپور یہ ڈش آپ كے گھر والوں کو بہت پسند آئے گی 
ہم آج آپ کو دھواں گوشت بنانے کی ترکیب بتائیں گے 



اجزا


بکرے یا گائے کا گوشت، بغیر ہڈی کے------- 1 کلو

پیاز------- آدھا کلو

پودینہ------- 1 یا 2 گٹھی

خشک دھنیہ  نمک اور سرخ مرچ------- حسب ذائقہ

دہی------- آدھا کلو

لہسن ادرک------- 1 چھٹانک

ہری مرچیں------- تھوڑی سی

گھی------- 1 پاؤ

پرانی روٹی کا ٹکڑا

کوئلہ-------- 1 عدد



🌾 دھواں گوشت 🌾


ترکیب



ایک پاؤ پیاز سے 2 پیاز نکال کر الگ کرلیں اور باقی پیاز لہسن اور ادرک       کو باریک پیس لیں

گوشت کو دھو کر اس میں یہ پسا ہوا پیاز ادرک لہسن نمک مرچ خشک دھنیہ اور 3 پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں

جب پانی خشک ہوجائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں

دہی کو پھنیٹ لیں خیال رہے کہ دہی کھٹا نہ ہو

اب الگ کی ہوئی 2 پیاز چھلے دار کاٹ لیں

پودینے کے پتے دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہری مرچیں بھی کترلیں

باریک چھلے دار کٹی پیاز، پودینہ اور ہری مرچیں ملالیں

اب چولہا بند کردیں اور گوشت میں دہی کی ایک تہہ لگائیں

دوسری تہہ پیاز اور پودینے کی اور دوبارہ دہی اور پھر پودینے اور پیاز کی تہہ لگائیں

اس کے اوپر ایک روٹی کا ٹکڑا رکھیں اور ٹکڑے کے درمیان میں کوئلہ رکھ دیں جو پہلے سے ہی چولہے پر دہکنے کے لیے چھوڑ دیا ہو

کوئلے کے اوپر تھوڑا سا گھی ٹپکائیں اور جب دھواں اٹھنے لگے تو فوراً ڈھک دیں

پانچ منٹ بعد ڈھکن اٹھائیں۔ اب روٹی کو کوئلے سمیت بہت احتیاط سے اٹھائیں اور اتنی ہی احتیاط سے سالن کو کھلی ڈش میں نکال لیں

لذیذ دھواں گوشت تیار ہے 

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
Dhuwan Gosht Dhuwan Gosht Reviewed by dfood on June 20, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images