Chicken Club Sandwich
🍰چکن کلب سینڈوچ🍰
چکن کلب سینڈوچ کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اسے آپ گھر میں بھی نہایت آسانی سے بنا سکتی ہیں
اجزا
بریڈ کے سلائسز------- 6 عدد
کھیرا------- 1 عدد
انڈے------- 2 عدد
سلاد پتے------- 2 عدد
ٹماٹو کیچپ------- آدھا کپ
مایونیز------- آدھا کپ
چکن------- 200 گرام
چلی سوس------- 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ------- حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ------- حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ------- حسب ذائقہ
نمک------- حسب ذائقہ
تیل-------- 4 کھانے کے چمچ
🍰چکن کلب سینڈوچ🍰
ترکیب
بریڈ کو سینک لیں اور چکن کے ٹکڑوں کو کالی مرچ، نمک، چلی سوس، چاٹ مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر 10 منٹ تک رکھ دیں
اب تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں اور نکال کر ٹکڑے کر لیں
پھر انڈوں کو پھینٹ کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال لیں
اب 3 کھانے کے چمچ آئل لے کر اس میں انڈوں کو آملیٹ کی طرح فرائی کر لیں
بریڈ پر مایونیز لگالیں اور آملیٹ اوپر رکھ دیں
اب کھیرے کے ٹکڑے اور سلاد پتے رکھ کر اس پر دوسرا سلائس لے کر اس پر کیچپ اور چکن کا ٹکڑا رکھ دیں
چکن کلب سینڈوچ تیار ہیں
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
Chicken Club Sandwich
Reviewed by dfood
on
June 23, 2018
Rating:

No comments
if you have any doubt please let me know