Gujarati Dahi Baray

گجراتی دہی بڑے



گجراتی دہی بڑے

آج ہم آپ کو گجراتی دہی بڑے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں
ان دہی بڑوں کو گجراتی زبان میں کمودیا بھی کہا جاتا ہے

اجزا

ماش کی دال: ڈیڑھ کپ

نمک: حسب ذائقہ

تیل: فرائی کے لیے

دہی: 1 کلو

املی کی میٹھی چٹنی: حسب ضرورت

ناریل: پسا ہوا

ہرا دھنیہ: آدھی گڈی، باریک کٹا ہوا

نمک: 1 چائے کا چمچ

لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

بگھار کے لیے
تیل: 2 کھانے کے چمچ

رائی: 1 کھانے کا چمچ

کڑی پتہ: 2 ڈنڈی

ترکیب

ماش کی دال کو 2 سے 3 گھنٹے کے لیے بھگو دیں, پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں۔ دال بالکل باریک نہ ہو، بھربھری رہنی چاہیئے

.اب اس نمک ملا دیں

تیل کڑھائی میں گرم کریں اور بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کریں

پکوڑے گولڈن ہوجائیں تو نکال کر ایک کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں

اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں

ایک ڈش لیں، پکوڑوں میں سے دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں۔ ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اوپر دہی ڈالیں

اب اس پر املی کی چٹنی, ناریل, نمک, لال مرچ, چاٹ مصالحہ, بگھار اور ہرا دھنیہ ڈال دیں

مزیدار گجراتی دہی بڑے تیار ہیں۔

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔شکریہ

Gujarati Dahi Baray Gujarati Dahi Baray Reviewed by dfood on June 07, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images