Kulfa Kareemi Fruit Chaat

قلفہ کریمی فروٹ چاٹ




قلفہ کریمی فروٹ چاٹ

جسم میں پانی کی سطح کو بر قرار رکھنے كے لیے پھلوں کا استعمال بے حد ضروری ہے تازہ 
پھلوں کی ٹھنڈی چاٹ سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہوسکتی 


فروٹ چاٹ کو دو مختلف انداز سے تیار کیا جا سکتا ہے 
ہم آج آپ کو مزیدار فروٹ چاٹ تیار کرنے کی ترکیب بتائیں گے



اجزا


قلفہ آئس کریم: نصف لیٹر

فروٹ کاک ٹیل: 1 عدد

کریم: 1 پیکٹ

سرخ جیلی: 1 پیکٹ

چینی پسی ہوئی: 4 کھانے کے چمچ

بادام، پستے: 1 کپ باریک کٹے ہوئے


ترکیب

سب سے پہلے سرخ جیلی میں 2 کپ پانی ڈال کر پکالیں, اب اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے ٹکڑے کرلیں

ایک برتن میں قلفہ آئس کریم, پسی چینی اور کریم مکس کرلیں

اب اس میں فروٹ کاک ٹیل اور جیلی شامل کریں۔ اوپر بادام, پستے ڈال کر 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں

قلفہ کریم فروٹ چاٹ تیار ہے۔


کریم فروٹ چاٹ



اجزا


انگور: 1 کپ

آڑو: 2 عدد کٹے ہوئے

کیلے: 4 عدد

امرود: 4 عدد کٹے ہوئے

ابلے ہوئے چنے: 1 کپ

فروٹ کاک ٹیل: 1 کین

آلو: 1 عدد ابلا اور کٹا ہوا

کریم: 2 پیکٹ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

کاسٹر شوگر: 4 کھانے کے چمچ

چاٹ مصالحہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ


ترکیب


ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل اور فروٹ کاک ٹیل ڈالیں۔ اس میں ابلے ہوئے چنے اور آلو مکس کریں

اب ٹھنڈی کریم, کاسٹر شوگر, کالی مرچ, نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں

 فروٹ چاٹ کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں۔

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
Kulfa Kareemi Fruit Chaat Kulfa Kareemi Fruit Chaat Reviewed by dfood on June 09, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images