Afghani Korma

 افغانی قورمہ


Afghani Korma,korma curry,afghan recipes, afghan rice recipe,korma recipe,chicken korma ,chicken korma recipe


عید خوشیاں بانٹنے اور رشتہ داروں سے ملنے کا دن ہے . ایسے میں گھر آئے مہمانوں کی شاندار خاطر کرنا روایات بھی ہیں

تو آج ہم آپ کو افغانی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب بتائیں گے 



اجزا


بکرے کا گوشت (ابال لیں اور یخنی بنا لیں): آدھا کلو

تیل------- 1 چوتھائی کپ

پیاز------- 2 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ------- 1 کھانے کا چمچ

نمک------- 1 چائے کا چمچ

لال مرچ (پسی ہوئی)------ 1 چائے کا چمچ

ثابت لال مرچ------- 8 عدد

دہی------- 1 کپ

لیموں کا رس------- 1 کھانے کا چمچ

کیوڑا------- 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ------- آدھا چائے کا چمچ


ترکیب


تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری کرلیں

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ-- نمک اور پسی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں

اس کے بعد گوشت کو یخنی-- ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں

اب اسے ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ کے لیے دم پر رکھیں

آخر میں لیموں کا رس۔ کیوڑا اور گرم مصالحہ ڈال کر نکال لیں

مزیدار افغانی قورمہ تیار ہے


اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ 

Afghani Korma Afghani Korma Reviewed by dfood on June 18, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images