Khubani Ka Halwa

خوبانی کا حلوہ 






آج اپنے گھر والوں کو کھانے كے بعد لذیذ خوبانی کا حلوہ پیش کریں


اجزا

سوکھی خوبانی: آدھا کلو، 2 کپ پانی میں بھیگی ہوئی

لیموں کا جوس: 1 کھانے کا چمچ

چینی: آدھا کپ

جیلیٹن: ایک چائے کا چمچ، پانی میں بھیگا ہوا

دودھ: ایک سیر

چینی: 2 کھانے کے چمچ

کسٹرڈ پاؤڈر: 4 کھانے کے چمچ

کریم: 1 پیکٹ

بادام: حسب ضرورت

پستے: حسب ضرورت

ترکیب

ایک پین میں سوکھی خوبانی کو ڈال کر پکالیں

اب اس میں لیموں کا جوس، آدھا کپ چینی اور جیلیٹن ڈال کر مزید پکا لیں

پھر اس کو اتار کر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اس کے بعد مزید پکائیں

اب اس کو ٹھنڈا کر کے ڈش میں نکال لیں

ایک پین میں دودھ اور چینی کو ڈال کر ابال لیں۔ کسٹرڈ اور پانی کو بھی مکس کر لیں

اب کسٹرڈ کو دودھ اور چینی کے آمیزے میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک ابال آجائے

جب کسٹرڈ تیار ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا کر لیں

اب کسٹرڈ میں آدھی کریم ڈال کر مکس کر لیں

اس کسٹرڈ کو ڈش میں نکالیں اور اس کے اوپر خوبانی کا آمیزہ، باقی کریم، بادام اور پستے ڈال کر پیش کریں 



اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ

Khubani Ka Halwa Khubani Ka Halwa Reviewed by dfood on February 02, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images