Dhaga Kabab

دھاگہ کباب



 دھاگہ کباب بنانے کی تراکیب

اجزا

گائے کا قیمہ: آدھا کلو

چنے: 2 کھانے کے چمچ بھنے ہوئے

خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی: 4 عدد

کالی مرچ: 4 عدد

لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی

نمک: حسب ذائقہ

لونگ: 2 عدد

ڈبل روٹی کے سلائس: 2 عدد

پیاز: 1 عدد تلی ہوئی

ہری مرچ: 4 عدد

کچا پپیتا: 2 کھانے کے چمچ

لیموں: 2 عدد

گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا

ہرا دھنیہ: 1 گڈی باریک کٹی ہوئی

تیل: حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے پہلے چنے، خشخاش، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، لال مرچ، نمک اور لونگ ملا کر باریک پیس لیں۔

اب اسے قیمہ میں ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ شامل کر کے چوپر میں پیس لیں

پھر اس میں پیاز اور ہری مرچ ملا دیں

اس کے بعد کچا پپیتا شامل کر کے اچھی طرح گوندھیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں

اب چھوٹے چھوٹے گول کباب بنا کر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کر لیں

جب سارے کباب تل لیں تو ایک بڑے توے یا فرائنگ پین میں تلے کباب پھیلا کر رکھیں

اوپر سے لیموں کا رس، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیہ ڈال کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں

مزیدار دھاگہ کباب تیار ہیں


Dhaga Kabab Dhaga Kabab Reviewed by dfood on February 05, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images