Dum Pukht

دم پخت



سب سے پہلے گوشت دھو کر اس کا پانی خشک ہونے دیں 

اجزا

گوشت: 1 کلو

دہی: 1 پاؤ

درمیانی پیاز: 2 سے 3 عدد

چھوٹی لال مرچ: 15 عدد ثابت

ثابت کالی مرچ: 10 دانے

لونگ: 10 عدد

بڑی الائچی: 5 عدد

دار چینی: 5 ٹکڑے

لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 چمچ

نمک: حسب ضرورت

گھی / تیل: حسب ضرورت

ترکیب

ایک دیگچی میں پہلے گھی ڈال کر اس میں گوشت ڈال دیں، اس کے بعد دہی پھینٹ کر اس کو گوشت کے اوپر ڈال دیں

پھر تمام مصالحہ جات ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں

جب تمام اجزا دیگچی میں ڈال لیں تو پھر اس کو ہلکی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں اور ساتھ ہی دیگچی کے ڈھکنے کو اچھی طرح کناروں سے آٹے کے لیپ سے بند کردیں تاکہ بھاپ باہر نہ آسکے

تقریباً ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بعد گوشت گل جائے گا، اسے بھون لیں تاکہ گھی اوپر آجائے

دم پخت تیار ہے

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ


Dum Pukht Dum Pukht Reviewed by dfood on February 05, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images