Mughlai Mutton Malai

مغلئی مٹن ملائی




اجزا

بکرے کا گوشت: آدھا کلو

نمک: 1 چائے کا چمچ

دہی: 1 کپ

دھنیہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ پسا ہوا

گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

زیرہ: 1 چائے کا چمچ

لال مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

پیاز: 3 کھانے کے چمچ تلی اور کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

ہری الائچی: 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی

تیل: حسب ضرورت

کاجو: ایک کھانے کا چمچ پسے ہوئے

ملائی: 2 کھانے کے چمچ

کیوڑا: 1 کھانے کا چمچ

زعفران: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

پودینے کے پتے: 10 عدد

ترکیب

پہلے گوشت کو نمک، دہی، دھنیہ، گرم مصالحہ  لیموں کا رس  زیرہ  لال مرچ  پیاز  ادرک لہسن کا پیسٹ اور پسی ہری الائچی سے میری نیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں میری نیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر 30 منٹ کے لیے پکنے دیں

اب اس میں کاجو  ملائی  کیوڑا  زعفران اور پودینے کے پتے ڈال کر دم پر رکھیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے

مغلئی مٹن ملائی تیار ہے 
اِس میں ہارا دھنیہ اَدْرَک اور سفید زیرہ ڈال کر سارو کریں


Mughlai Mutton Malai Mughlai Mutton Malai Reviewed by dfood on February 05, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images