White Chicken Karahi
وائٹ چکن کڑاہی
وائٹ چکن کڑاہی پیش کرنا آپ كے گھر والوں کو آپ کی تعریف کرنے پر مجبور کردے گا
اجزا
چکن: 500 گرام
دہی: 250 گرام
لہسن ادرک پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
ہری مرچ: 4 سے 5 عدد
دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ، خشک، کُٹا ہوا
زیرہ: 1 کھانے کا چمچ، کُٹا ہوا
کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی
کریم: نصف کپ
نمک: حسب ذائقہ
ادرک: 1 درمیانہ ٹکڑا
ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی
ترکیب
ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے
اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکائیں
اب زیرہ، خشک دھنیہ، کالی مرچ، نمک، دہی اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے
پھر ہری مرچ اور کریم شامل کر کے پکائیں اور اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار لیں
وائٹ چکن کڑاہی تیار ہے ہرا دھنیا اور ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں
White Chicken Karahi
Reviewed by dfood
on
February 05, 2018
Rating:

No comments
if you have any doubt please let me know