Beef Haleem

بیف حلیم






اس ڈش کی تیاری اگر گھر میں کی جائے تو یہ اور بھی لذیذ ہوسکتی ہے،  بیف حلیم بنانے کا طریقہ


اجزاء

گوشت: ایک کلو

گندم: 250 گرام

جو: 250 گرام

دال مونگ: 250 گرام

پیاز: ایک کلو

ٹماٹر: آدھا کلو

تیل: ایک کپ

دہی: 150 سے 200 گرام (اگر ٹماٹر استعمال نہیں کرنے تو اس کی مقدار کو دوگنا کردیں)

گرم مصالحہ ثابت: 100 گرام

تیز پات: 6 عدد

ادرک لہسن: 100 گرام

نمک ، سرخ مرچ، پسا دھنیا ، حلدی حسب ضرورت

دیگر لوازمات کے لیے درج ذیل اشیاء


تلی ہوئی پیاز

کٹا ہوا ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچ حسب ضرورت

طریقہ

سب سے پہلے ایک برتن کو صاف کر یں اور پھر اُس میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں پھر اُس میں پیاز ڈالیں اور چمچے سے آہستہ آہستہ چلاتے رہیں جیسے ہی پیاز اپنا رنگ چھوڑ کر براؤن کلر کی ہو جائے اُس میں ہلدی، نمک، مرچ، دھنیا ڈال دیں

اب اس میں گوشت شامل کریں اور کچھ دیر کے لیے چولہے پر ہی چھوڑ دیں اگر گوشت نہ گلے تو اس میں اور پانی ملا کر گلنے کے لیے چھوڑ دیں، برتن کا پانی خشک ہوتے ہی گوشت کو باہر نکالیں اور اسے چوپر مشین سے گرینڈ کرلیں



تمام دالوں اور گندم کو پکانے سے آدھے گھنٹے قبل پانی میں بھگونے کے لیے رک دیں، اب ان تمام اجزا کو علیحدہ علیحدہ برتن میں ابال کر ہلکا سا گرینڈ کریں، بعد ازاں گوشت اور تمام اشیاء کو ایک بڑے برتن میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں

آدھے گھنٹے تک وقفے وقفے سے برتن میں چمچہ چلاتے رہیں اور جیسے ہی حلیم گاڑھا ہوجائے اُسے چولہے سے اتار لیں



مزے دار حلیم تیار ہے گارنش کر كے پیش کریں



اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ

Beef Haleem Beef Haleem Reviewed by dfood on February 02, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images