Bombay Biryani
بمبئی بریانی
اجزا
بکرے کا گوشت: 1 کلو
باسمتی چاول: 1 کلو
بڑے آلو: 4 عدد
لیموں: 4 عدد
لونگ: 4 عدد
باریک کٹی پیاز: 4 عدد
ہری مرچ: 6 عدد
چھوٹی الائچی: 6 عدد
ثابت کالی مرچ: 6 عدد
کٹے ٹماٹر: 6 عدد
سوکھے آلو بخارے: 1 پیالی
گرم دودھ: 1 پیالی
گھی یا تیل: 1 پیالی
دہی: 1 پیالی
باریک کٹا پودینہ: 1 گڈی
کالا زیرہ: 1 چائے کا چمچ
پسی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ: 1 چوتھائی چمچ
پسا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ
ادرک، لہسن کا پیسٹ: ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
ترکیب
ایک کلو بکرے کے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں
اب اس پر دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، لیموں کا رس، کٹا پودینہ، ہری مرچ، سوکھے آلو بخارے اور حسب ذائقہ نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں
اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن کریں اور آدھی نکال کر اخبار پر پھیلا دیں
باقی آدھی پیاز میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بھون کر اتار لیں، پانی بالکل نہ ڈالیں
آلوؤں کو ہلکی سی بھاپ دے کر ٹکڑے کر کے فرائی کریں اور تلے آلوؤں کے ساتھ مٹن پر ڈال دیں
چاولوں میں پودینہ، ہری مرچ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، نمک اور لونگ ڈال کر الگ سے دو کنی ابالیں اور پھر پانی نتھار لیں
اس کے بعد دیگچی میں ذرا سی چکنائی لگا کر آدھی چاولوں کی تہہ لگائیں
اب گوشت کی تہہ لگادیں
پھر باقی چاولوں کی تہہ لگا کر تلی ہوئی پیاز ڈالیں
ساتھ ہی ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زردے کا رنگ ملا کر اس میں شامل کریں
اس کے بعد لیموں کا رس ڈال کر تیزآنچ پر توے پر دم دیں
دس منٹ کے بعد آنچ ہلکی کردیں
بھاپ اوپر آجائے تو تیار بریانی اتار لیں
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
Bombay Biryani
Reviewed by dfood
on
February 02, 2018
Rating:

No comments
if you have any doubt please let me know