Rajasthani Dal

راجھستانی دال



  یہ دال راجھستانی دال کہلاتی ہے۔ دال کو ایک مختلف ذائقے کے ساتھ اپنے سامنے دیکھ کر یقیناً آپ کے گھر والے اسے نہایت شوق سے کھائیں گے

اجزا

چنے کی دال: آدھا کپ

مونگ کی دال: آدھا کپ

ارہر کی دال: آدھا کپ

ماش کی دال: آدھا کپ

مسور کی دال: آدھا کپ

پانی: 3 سے 4 کپ

ٹماٹر: 1 سے 2 عدد

لال مرچ: 1 چائے کا چمچ، پسی ہوئی

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ثابت لال مرچ: 8 سے 10 عدد

سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

لونگ: 2 سے 3 عدد

دار چینی کے ٹکڑے: 2 عدد

ہری مرچ: 4 عدد، فرائی کی ہوئی

لہسن: 1 چائے کا چمچ

تیز پات: 4 سے 5 عدد

ترکیب

پہلے ایک برتن میں تمام دالوں کو پانی میں بھگو دیں

پھر برتن میں دال، پانی، ٹماٹر، پسی لال مرچ، ہلدی اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں

اب اس کو ہلکا سا بلینڈ کر لیں

اب اس میں نمک ڈال کر پکالیں  دال کو ڈش میں نکال لیں

ایک پین میں تیل، ثابت لال مرچ، زیرہ، سفید زیرہ، لونگ، دار چینی، ہری مرچ، تیز پات اور لہسن ڈال کر بگھار کے لیے پکا لیں

دال کو بگھار لگ دیں لازیزا راجھستانی دال تیار ہے

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ


Rajasthani Dal Rajasthani Dal Reviewed by dfood on February 05, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images