پران رائس

پران رائس




پران یعنی جھینگے ایک مزیدار ڈش مزیدار پران رائس بنائیں

اجزا 

باسمتی چاول: آدھا کلو

جھینگے: چھوٹے، آدھا کلو

تیل: حسب ضرورت

پیاز: 1 کپ، کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

ٹماٹر: 4 عدد، باریک کٹے ہوئے

سیخ کباب مصالحہ: 2 کھانے کے چمچ

نمک: حسب ضرورت

پانی: حسب ضرورت

ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

سبز مٹر: 1 کپ، ابلے ہوئے

مشرومز: دو کپ، کٹے ہوئے

لیموں: گارنش کے لیے

ہرا دھنیا: گارنش کے لیے

ترکیب 

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو 2 منٹ کے لیے فرائی کرلیں

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، سیخ کباب مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں

اب اس میں حسب ضرورت پانی ڈال کر ڈھانپ کر ابال آنے تک پکنے دیں

جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں چاول شامل کر کے ایک بار مکس کر کے ڈھانپ کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں

اب اس میں ہری مرچ، مٹر اور مشرومز شامل کردیں

ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں جھینگوں کو فرائی کرلیں

پھر چاولوں کو ڈش میں نکال لیں اور اوپر جھینگے پھیلا دیں



 ☟پران رائس تیار ہیں گارنش کر کے سرو کریں 





اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
پران رائس پران رائس Reviewed by dfood on January 31, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images