پودینہ گوشت

پودینہ گوشت 



پودینہ گوشت پیش کر كے اپنے فیملی کا دِل جیت لیں ، پودینے کی مہک کھانوں کو نہایت لذیذ بنادیتی ہے 
اِس کا تجربہ آپ کو یہ ڈش کھا کر ہوجائے گا



اجزاء

گوشت ( ھڈی والا ) : آدھا کلو 

اَدْرَک لہسن کا پیسٹ : ڈیڑھ کھانے کا چمچ 

کالی مرچ پسی ہوئی : حسب ضرورت 

گرم مصالحہ : حسب ضرورت 

سرخ مرچ : حسب ضرورت 

کوکنگ آئل : حسب ضرورت 

سفید سرکہ : 2 چمچ 

نمک : حسب ضرورت 

ہارا دھنیہ : 1 گڈی 

پودینہ : 1 گڈی 

پیاز : 1 عدد 

دہی : 1 کپ 

ترکیب

سب سے پہلے پودینہ ، ہارا دھنیہ ، کالی مرچیں ، اَدْرَک اور لہسن کا پیسٹ باریک پیس لیں . اِس آمیزے کو گوشت میں اچھی طرح ملا کر رکھ دیں

پِھر اِس گوشت میں نمک ، مرچ ، گرم مصالحہ ، دہی اور سرکہ ملا دیں . پِھر دو دن كے لیے فریج میں رکھ دیں

پکانے سے پہلے دیگچی میں پیاز گرم کریں . اِس میں آمیزے سمیت گوشت ڈال دیں

پِھر 30 سے 35 منٹ ہلکی آنْچ پر پکنے دیں

پِھر دہی کا پانی خشک کرنے كے لیے 15 منٹ طاق خوب بھونیں

اِس كے بَعْد پانچ منٹ كے لیے ہلکی آنْچ پر دم كے لیے رکھ دیں 

مزیدار پودینہ گوشت تیار ہے



اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
پودینہ گوشت پودینہ گوشت Reviewed by dfood on January 28, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images