گاجر کا حلوہ

گاجر کا حلوہ



گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے جو بازار میں باآسانی بنا بنایا مل جاتا ہے۔گھر میں بنانا بھی بے حد آسان ہے 

اجزا

کدوکش گاجر: 2 کلو

چینی: 1 سے ڈیڑھ کپ

ہر ی الائچی: 10 عدد

گھی: 1 سے 2 کپ

کھویا: 500 گرام یا 2 کپ

بادام، پستے کٹے ہوئے: 4 کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک پین میں 2 کلو کدوکش گاجر اور چینی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں

اب اس میں ہری الائچی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں

اب اس میں پگھلا ہوا گھی ڈال کر 10 منٹ کے لیے اچھی طرح فرائی کر لیں، یہاں تک کہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے

پھر اسے چولہے سے اتار کر اس میں کھویا شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں

مزیدار گرما گرم گاجر کا حلوہ تیار ہے




اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
گاجر کا حلوہ گاجر کا حلوہ Reviewed by dfood on January 31, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images