کیلے کی کھیر

کیلے کی کھیر 




 کیلے کی  لذیذ کھیر بنانے کی  ترکیب


اجزا

کیلے: 4 یا 5 عدد

دودھ: نصف لیٹر

بالائی: 1 پاؤ

چینی: آدھ کلو

بادام کی گری: آدھی چھٹانک

کیوڑا: 1 بڑا چمچ

پستہ: آدھا چھٹانک

ترکیب

کیلے چھیل کر موٹے موٹے قتلے کرلیں

پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں

جوش آجائے تو پھینٹی ہوئی بالائی اور الائچی کے دانے ڈال دیں

اب چینی شامل کرلیں اور چمچ چلاتے رہیں

شیرہ گاڑھا ہوجائے اور دودھ اور بالائی یکجان ہوجائیں تو کیلوں کے قتلے ڈال دیں

چند منٹ تک پکنے دیں، اب کیوڑا ڈالیں اور دم پر رکھا رہنے دیں

دودھ پک کر تقریباً آدھا لیٹر رہے اور یہ بھی خیال رہے کہ کیلا بالکل دودھ میں گھل نہ جائے

کسی کھلے برتن میں نکالیں، چاندی کا ورق لگائیں اور پستہ بادام چھڑکیں

مزیدار کیلے کی کھیر تیار ہے





اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
کیلے کی کھیر کیلے کی کھیر Reviewed by dfood on January 31, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images