یونانی موساک

یونانی موساک




موساکا بینگن سے بنی ہوئی ایک ذائقہ دار ڈش ہے جو ترکی میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے یونانی موساک بنانے کی ترکیب 

اجزا

بینگن: 2 عدد

پیاز: 2 عدد

ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

قیمہ: آدھا کلو

کُٹی ہوئی مرچ: 2 کھانے کے چمچ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

ٹماٹو پیوری: 1 کپ

ٹماٹر ابلے ہوئے: 3 عدد

مکھن: 50 گرام

زیتون کا تیل: 4 کھانے کے چمچ

موساکا سوس کے لیے

مکھن: 50 گرام

میدہ: 2 کھانے کے چمچ

دودھ: 1 گلاس

انڈے کی زردی: 1 عدد

کوٹیج چیز: 100 گرام

چیڈر چیز: 100 گرام

جائفل: 1 چٹکی

ترکیب

سب سے پہلے زیتون کا تیل ڈال کر بینگن کو اس میں فرائی کر لیں

اب پین میں مکھن ڈال لیں اور پیاز ہلکی فرائی کریں۔ ادرک لہسن پیسٹ اور قیمہ ڈال کر بھون لیں جب تک پانی خشک ہو جائے

ابلے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی مرچ، نمک اور ٹماٹو پیوری ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں، موساکا تیار ہے

سوس کے لیے دودھ میں مکھن، انڈے کی زردی، کالی مرچ، جائفل اور میدہ ڈال کر پکائیں

اب ایک اوون پروف باؤل میں پہلے قیمہ پھر بینگن، اس کے بعد سوس کی تہہ اور اس پر چیڈر چیز اور کوٹیج چیز ڈال دیں

اب اس کو آدھے گھنٹے تک 200 ڈگری پر بیک کریں

لذیذ موساکا تیار ہے




اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
یونانی موساک یونانی موساک Reviewed by dfood on January 31, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images