چکن نگٹس
چکن نگٹس
چکن نگٹس ایسی چیز ہے جو بچے شوق سے کھاتے ہیں . نگٹس کو با آسانی گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے
اجزاء
مرغی کا ( بغیر ھڈی کا گوشت ) : آدھا کلو
نمک : حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن : 1 کھانے کا چمچ
پسی ہوئی سفید مرچ : آدھا چائے کا چمچ
سرکہ : 2 سے 3 کھانے كے چمچ
سویا سوس : 2 کھانے كے چمچ
معدہ : 1 پیالی
مکئی کا آٹا : آدھی پیالی
تیل : حسب ضرورت
انڈے کی سفیدی : 2 عدد انڈے
ترکیب
سب سے پہلے گوشت میں نمک ، لہسن ، سفید مرچ ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے 1 گھنٹے كے لیے فریج میں رکھ دیں
آمیزہ بنانے كے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر معدہ ، مکئی کا آٹا ، نمک اور سفید مرچ ملا لیں
اب اِس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اِس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ كے لیے فریج میں رکھ دیں
کراہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنْچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کر كے چکن نگٹس کو سنہری ہونے طاق فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں
. ٹماٹو کیچپ كے ساتھ سارو کریں
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
چکن نگٹس
Reviewed by dfood
on
January 30, 2018
Rating:

No comments
if you have any doubt please let me know