چپلی کباب
چپلی کباب
پشاور کے چپلی کباب پاکستان بھر کے علاوہ دنیا بھر میں بھی مشہور ہیں
مزیدار چپلی کباب بنانے کی ترکیب
اجزا
باریک قیمہ: 500 گرام
پیاز: 1 سے 2 عدد۔ باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر: درمیانہ سائز کے 2 عدد چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے
ہری مرچ: 2 سے 4 عدد، باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیہ اور پودینہ: حسب ذوق
انڈا: 1 عدد، پھینٹا ہوا
تیل: آدھا کپ
چپلی کباب مصالحہ: ایک پیکٹ
ترکیب
قیمے میں چپلی کباب کا مصالحہ ملالیں۔
ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیہ، پودینہ اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے قیمہ رکھ دیں۔
اب حسب ضرورت بڑے اور باریک کباب بنا لیں۔
تیل میں کباب تل لیں۔ پودینے کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
چپلی کباب
Reviewed by dfood
on
January 31, 2018
Rating:

No comments
if you have any doubt please let me know