پیٹھے کی مٹھائی

پیٹھے کی مٹھائی 




پیٹھے کی مٹھائی صوبہ پنجاب میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اور یہ نہایت  مزے دار ہوتی ہے 

آج ہم گھر میں پیٹھے کی مٹھائی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں 

اشیاء 

پیٹھا : 1 کلو 

چینی : آدھا کلو 

کھانے کا سوڈا : 1 کھانے کا چمچ 

ایسنس : چند قطرے 

چاندی کا ورق : حسب ضرورت 

ترکیب 

پیٹھے كے چھلکے اُتار کر تکڑے کاٹیں اور کانٹے والے چمچ سے سوراخ کر لیں

ایک پتیلی میں کھانے کا سوڈا اور پانی ڈال کر مکس کر لیں اور پیٹھے كے ٹکڑوں کو سوڈے والے پانی میں 3 سے 4 گھنٹوں كے لیے بھگو دیں

اب ان ٹکڑوں کو صاف پانی سے دھو کر ابالتے ہوئے پانی میں پانچ منٹ كے لیے چھوڑے دیں

اِس كے بَعْد انہیں چھلنی میں نکال کر پانی خشک کر لیں

پِھر ایک پین میں پانی اور چینی ڈال کر ایک تار والا شیرہ تیار کریں اور ایسنس مکس کر لیں

اب اِس میں پیٹھے كے تکڑے ڈالیں اور ڈھک کر پانچ منٹ پکائیں

اِس كے بَعْد چولہا بند کرکے چھوڑے دیں

اب پیٹھے کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے كے لیے چھوڑے دیں

آخر میں چاندی كے ورق سے گارنش کر كے سارو کریں





اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ


پیٹھے کی مٹھائی پیٹھے کی مٹھائی Reviewed by dfood on January 30, 2018 Rating: 5

No comments

if you have any doubt please let me know

Flickr Images